اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شاہراہ دستور پر جاری احتجاجی مظاہرے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سڑک پر بیٹھ گئیں

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب رات گئے قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے شاہراہ دستور پر جاری احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئیں۔ ملازمین کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب منگل اور بدھ کی رات شاہراہ دستور پر

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے احتجاج کرنے والے ملازمین سے ملاقات کے لئے پہنچ گئیں۔ ایم ڈی اے پی پی اختر منیر، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او ) مبشر حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات یک جہتی کے اظہار کے طور پر مظاہرین کے ساتھ سڑک پر ہی بیٹھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ان کا تعلق سیاسی یا حکومتی نمائندے کے طور پر نہیں۔ میں اے پی پی کے ملازمین کے مسئلے سے پوری طرح سے آگاہ ہوں لیکن یہ مسئلہ صرف اے پی پی کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن بھر وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام وزارت خزانہ کے ساتھ رابطے میں رہے۔ ڈسپریٹی الائونس اورریگولر پے سکیلز’ تمام کارپوریشنز کا مسئلہ ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام سے کہا ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکالیں،اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آج (بدھ) کو اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے اے پی پی ایمپلائز یونین کے نمائندوں سے کہا کہ وہ بھی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ اے پی پی ملازمین کی ترقیوں کے لئے ‘ڈی پی سی’ کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اے پی پی ملازمین نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی آمد،یک جہتی کے اظہار اور مسائل کے حل کی یقین دہائی کرانے پر شکریہ ادا کیا۔قبل ازیںوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہیے

،قانون کے طلبہ کو بھی آئین کے بارے میں معلوم نہیں تھا،پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے ہم اپنا کلچر پرموٹ کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ سیلیبریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت یہاں کی سٹوڈنٹ باڈی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف کلچر اور اقدار کو قائد اعظم یونیورسٹی جوڑتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کا کلچر اور رنگ قائد اعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون کے طلبہ کو بھی آئین کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہاں پر ہر ثقافت اور ملک کے ہر علاقے سے طلب آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے ہم اپنا کلچر پرموٹ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…