ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایگزیکٹو الائونس کی ادائیگی ،سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 29  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آفیشل منٹس اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایگزیکٹو الاؤنس وفاقی سیکرٹریٹ، صدر سیکرٹریٹ، وزیر اعظم کے دفتر اور آئی سی ٹی فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں BPS-17 سے BPS-22 میں کام کرنے والے افسران کو یکم

جولائی 2022 سے بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا کی شرح سے دیا جائے گا۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق حال ہی میں جاری ہونے والے بجٹ کے موقع پر 10 جون 2022 کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے الاؤنس کے مطابق دیا جائے گا۔ رابطہ کرنے پر ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کی گئی بجٹ تجاویز کا حصہ تھے اور منظور کر لیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم میرا اندازہ ہے کہ اسے موثر ہونے کے لیے بجٹ میں منظور کرنا پڑے گا۔ شاید وفاقی سیکرٹری خزانہ واضح کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کابینہ نے وفاقی سیکرٹریٹ کے BS-17 سے BS-22 تک کے افسران کو صوبوں کے برابر لانے کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی۔ انہیں ایگزیکٹو الاؤنس یا ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 2022 کا انتخاب کرنا ہوگا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…