ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسحق ڈار کی وطن واپسی ،مفتاح اسماعیل نے وزارت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کی وزارت رہے یا نہیں اس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں، اسحق ڈار معاشی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اگر آنا چاہتے ہیں تو خوشی سے آئیں،عیدالاضحی کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ،جولائی کے پہلے 15 دنوں تک عوام کو لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی، جب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قدر میں کمی نہیں آئے گی

روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سابق وزیر اسحاق ڈار کے واپس آنے سے مجھے کوئی غم نہیں، معیشت سے متعلق تمام فیصلوں میں اسحق ڈار کی رائے بھی شامل ہوتی ہے، میری وزارت رہے یا نہ رہے اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عیدالاضحی کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی لیکن جولائی کے پہلے 15 دنوں تک عوام کو لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ ان کی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے تاہم ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنی پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ قطر سے ہم نے چار کارگوز لینے کی بات کی ہے لیکن قطر خود گیس بندش کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ روس اگر تیل دینے کو تیار ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم روس پر زبردستی نہیں کر سکتے کہ وہ ہمیں تیل مہیا کرے۔ انہوںنے کہاکہ جب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قدر میں کمی نہیں آئے گی روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔بجٹ کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، 50 ہزار روپے آمدنی والے افراد پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، ایک لاکھ تنخواہ والے افراد پر ہم نے ایک ہزار 250 روپے ٹیکس لگایا جبکہ پی ٹی آئی نے ڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ دو لاکھ روپے آمدنی والے افراد پر 13 ہزار 750 روپے ٹیکس عائد کیا ہے ،پی ٹی آئی کے دور میں 15 ہزار روپے ٹیکس تھا، ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ والے افراد پر 23 ہزار 750 روپے ٹیکس عائد کیا ہے۔وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے آنے کے بعد چینی، آٹا، گھی سستا ہوا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ انہوں نے اپنی اور شہباز شریف کے بیٹوں کی شوگر ملز پر ٹیکس بڑھایا، رواں سال وہ خود 20 کروڑ روپے ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے ،نیب اور ترقی ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…