ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کچھ لاپتہ افراد کا کلبھوشن یادیو سے رابطوں کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے صدر عارف علوی، عمران خان اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا نے کا مطالبہ کر دیا ،ریاض پیر زادہ کا کہنا ہے کچھ لاپتا افراد’ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو

یا ہمسایہ ممالک سے رابطوں میں تھے،خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔ اس بات کا انکشاف انہوںنے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتا افراد میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے جن کے کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطے میں تھے’ بھارتی جاسوس جسے پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے، اس نے غریب لوگوں کا استحصال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمومی طور پر غریب لوگوں کو ملا کر انہیں رقم کا لالچ دیا جاتا ہے،کچھ لاپتا افراد نے ہمسایہ ممالک میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔ ریاض پیرز ادہ نے لاپتا افراد کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات بعد فورسز ایکشن میں آئیں، جب ریاستی ادارے کارروائیاں کرتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہے، لوگ احتجاج کرنا شروع کردیتے ہیں اور لاپتا افراد کا معاملہ سامنے آجاتا ہے حالانکہ کمیشن کے بجائے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…