اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے، وہ اگلے ماہ جولائی میں کسی بھی وقت پاکستان واپس آسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
اسحاق ڈار وطن واپسی پر پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے بھی انکشاف کیا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہورزمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف آ رہے ہیں۔ جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے۔ یہ سکریٹری کا حصہ ہے مکمل تباہی۔
مہنگائی اور ملکی معشیت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف آ رہے ہیں۔ جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے۔ یہ سکریٹری کا حصہ ہے مکمل تباہی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2022