منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیایہ کام نہ ہواتو اپنا فیصلہ خود کریں گے ایم کیو ایم نے حکومت کو آخری وارننگ دے دی

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام تک کوئی نیا عہدہ نہیں لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے کہنے پر 2 وزارتیں لی تھیں، ہمارا مطالبہ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق تھا

، بااختیار بلدیاتی نظام تک کوئی نیا عہدہ نہیں لیں گے، پی پی سے معاہدے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے معاملے پر کمیٹی قائم کردی، کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تو بہتر فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے، مزید تاخیر کی صورت میں رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سکھر، میرپورخاص ، نواب شاہ میں الیکشن کو فوری روکا جائے، 14 اضلاع میں اس وقت دھاندلی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے، ہم نہیں چاہتے الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھیں۔وسیم اختر نے کہا کہ خوف کے ماحول میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا، انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر موجود نہیں، ووٹر نہ ہونے کے برابر ہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ ذمہ داری پیپلز پارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے، الیکشن کمیشن ہمیں وقت دیں ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی پی سے معاہدے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، معاہدے میں مزید تاخیر کی گئی تو پھر ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے، اگر معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تو بہتر فیصلہ کرنے پرمجبور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…