بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انسٹا گرام نے عمر کی شناخت کیلئے مصنوعی ذہانت کا آپشن پیش کردیا

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) میٹا کمپنی نے بالخصوص چھوٹے بچوں کو ناخوشگوار آن لائن تجربات سے بچانے کے لیے عمر کی شناخت کے نئے آپشن اور ٹول پیش کئے ہیں۔ ان میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کو بھی استعمال کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا نے کسی شخص کی عمر معلوم کرنے کیلئے دو طریقوں کا انکشاف کیا ہے جس کے ساتھ صارفین کو آن لائن اپنی شناخت کے

ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔جب ہمیں13 سے 17 برس کے صارفین کا پتا چلتا ہے تو ہم مناسب اقدامات کے تحت ان کا دائرہ مختصر کرتے ہیں، ان میں اکائونٹ کو پرائیوٹ رکھنے، بالغان سے غیرضروری گفتگو میں کمی اور اشتہارات تک رسائی میں احتیاط کی جاتی ہے، میٹا میں ڈیٹا گورنسس کی سربراہ ایریکا فنِکل نے بتایا۔تاہم یہ تجربہ امریکا میں ہی جاری کیا گیا ہے اور شاید بعد میں اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔انسٹاگرام نے یوٹی نامی کمپنی سے رابطہ کیا جو آن لائن صارفین کی عمر کی تصدیق بھی کرتی ہے۔ اسی طرح جب 18 برس سے کم عمر کے صارفین انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو یا سیلفی اپ لوڈ کریں گے یوٹی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پروگرام چہرے کے خدوخال دیکھ کر عمر کا اندازہ کرے گا۔ اس عمل میں مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ بھی شامل ہوگی۔ اگر صارف کی عمر 18 برس سے کم ہوگی تو یوٹی اور میٹا اس عکس یا ویڈیو کو ازخود ہٹادیں گے۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ صارف تین مشترکہ دوستوں کی عمر معلوم کرے گا اور اس کا نگراں کم ازکم 18 برس کا کوئی فرد ہوگا۔گزشتہ برس انسٹاگرام نے بچوں کے لیے اپنی منفرد ایپ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بہت شدید تنقید کی گئی تھی۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ انسٹاگرام کڈز کے لییوالدین کی رضامندی لازمی تھی اور اس میں اشتہارات سے پاک صاف ستھرا مواد ہی دکھایا جاتا تھا۔ لیکن اس کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر شدید تنقید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…