اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے ،آرمی چیف

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے ،

پاک نیوی کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری پڑی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر ) کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے 51ویں پی این ایس اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا،

نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول اورقومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

آ رمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان نیوی کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری پڑی ہے ۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی وہ ناقابل شکست فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…