بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے بیٹے کے آن لائن گیم کھیلنے کے شوق میں والد کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اڑا دیئے

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن) ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے بیٹے کے آن لائن گیم کھیلنے کے شوق میں والد کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے اڑا دیئے۔ تفصیل ا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی کا بیٹا والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ

اچانک فوجی کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ بھارتی روپے نکل گئے، جب ریٹائرڈ فوجی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔ریٹائرڈ فوجی نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ اکاؤنٹ سے رقم کیسے منتقل ہوئی اس کا کچھ علم نہیں اور نا ہی کوئی میسج موصول ہوا اور ہم نے کوئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کی تھی سائبر کرائم ونگ نے فوجی کی شکایت پر کارروائی کی اور تفصیلات نکالیں تو پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے پہلے رقم پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعدازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق یہ بینک اکاؤنٹ کرافٹن کمپنی کا ہے جو ’بیٹل گراؤنڈ آن لائن انڈیا‘ کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے۔پولیس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کیلیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے اور گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث فوجی کا بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا اور اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…