ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

لندن (این این آئی) برطانیہ کے ایوانوں میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر آوازیں مزید بلند ہونے لگیں،

برطانوی رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے یاسین ملک اور کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران حسین نے برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس سے سوال پوچھا کہ ہندوستان کشمیر میں غیرقانونی پبلک سیفٹی ایکٹ استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ انسانی حقوق ورکرز اور سیاسی رہنماں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

عمران حسین نے لزٹریس سے سوال کیا کہ کیا بے گناہوں کے خون سے رنگی مودی حکومت سے ٹریڈ ڈیل کرنا درست ہے؟

جس کے جواب میں برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کشمیر کے مسئلے کا دیرپا حل نکالیں۔

اس سے قبل بھی برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔

انہوں نے ایوان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بھارت میں انسانی بنیادی حقوق کی حالت ٹھیک نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…