بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے،روسی قونصل جنرل نے امریکہ بارے بڑی بات کر ڈالی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ غیرقانونی مغربی پابندیوں کا حل نکالا جائے تو روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے،تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک

ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اگر چین، روس اور یورپی ممالک سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بہتر ہوجائے گی تو اس خطے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں رہے گا، اس لیے وہ اس خطے کو مستحکم نہیں ہونے دیتے۔۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہپاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔روس تیل، گیس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان زراعت، میڈیکل و سرجیکل سمیت کئی شعبوں میں روس کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں بھی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تیل کی خریداری کے معاہدے کی تفصیل یا پاکستانی وزرا کے روس سے تجارتی رابطے کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ البتہ یہ معاملات زیر غور ضرور رہے ہیں۔روس یوکرین تنازع پر انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ روسی شہریوں کو قتل کرے۔

گزشتہ آٹھ سال سے یوکرین سے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سپیشل آپریشن شروع کیا گیا۔روسی قونصل جنرل نے کہاکہ یہ کوئی جنگ نہیں ہے یہ ایک سپیشل آپریشن ہے۔ مغربی ممالک اس میں جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے مغربی ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا جب بھی امن مذاکرات شروع ہوتے ہیں برطانیہ سمیت دیگر یورپی

ممالک اس کو سبوتاژ کر دیتے ہیں۔ ہماری جنگ یوکرین سے نہیں بلکہ نیٹو سے ہو رہی ہے۔ مغربی ممالک ہتھیار اور اسلحے سمیت افراد قوت یوکرین کو فراہم کر رہے ہیں۔وکٹرووچ فیڈروف نے مزید کہا کہ روسی صدر نے بالکل واضح پیغام دیا ہے کہ اب ہم مغرب پر بالکل بھی بھروسہ نہیں کریں گے۔یورپی یونین کے سفیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا جن کا کام امن و استحکام برقرار رکھنا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ روس کو جنگ میں شکست ہو گی، تو دیکھتے ہیں کہ کیسے شکست ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…