لندن میں پولیو وائرس ملنے کا انکشاف
لندن (این این آئی )برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ پولیو وائرس شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے۔
پولیو کے شواہد گٹر سے ملنے پر یوکے ہیلتھ ایجنسی نے نیشنل انسیڈنٹ ڈکلیئرکردیا۔ ممکنہ طور پر پولیو وائرس حال ہی میں برطانیہ آئے کسی شخص کے ساتھ آیا ہے۔
ممکنہ طور پر پولیو وائرس لانے والے شخص کو حال ہی میں ویکسین بھی لگی ہوگی۔حکام کا خیال ہے کہ پولیو وائرس شمالی لندن میں قریبی تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے۔
پولیو وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے فوری تحقیقات سے پھیلنے کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 1950 میں برطانیہ میں پولیو عام تھا، تاہم 2003 میں اس کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔