جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آپ اپنی ماں اور بہن کیساتھ برا سلوک کررہے، دانیہ ملک کی والدہ کا تنقید کر نے والوں کو کرارا جواب

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دانیہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی

کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں دانیہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں درج تھا کہ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے لیے شکریہ، یہ مت سوچیں کہ کہ آپ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں کیوں کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔دانیہ کی والدہ نے دو لوگوں کے نام کے ساتھ مزید لکھا کہ سلمان مرزا اور علی حیدر تم دونوں اللہ سے ڈرو کیوں کہ اس کے بعد دیکھنا اللہ تم دونوں کے ساتھ یہاں کیا کرتا ہے۔یاد رہے کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد عدت میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دانیہ کی والدہ ان کے اکاؤنٹ کے ذریعے ناقدین کو جواب دے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…