جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عدت میں بیٹھی دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے۔دانیہ ملک کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی

تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ اس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں تاہم اب دانیہ ملک جن کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا کہ وہ عدت میں ہیں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون دانیہ کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، وہ ایک بہت بڑا عالم تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کیلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار روز قبل بھی اس نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔دانیہ نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہے؟ خاص طور پر میڈیا لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے۔ویڈیو میں کہا گیا کہ باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…