پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت کاکفایت شعاری کی جانب اہم اقدام، سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی دیکھ بال و مرمت، ٹی اے،ڈی اے اور دیگر سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے اضافی گائیڈ لائنز جاری کردئیے۔خیبرپختونخواحکومت نے کفایت شعاری کی جانب مثبت اقدام اْٹھا لیاہے۔
سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور اہم اقدام ۔ گاڑیوں کی دیکھ بال و مرمت سمیت دیگر سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے اضافی گائیڈ لائنز منظور کر لئے گئے ۔ وزیراعلی محمود خان کی منظوری کے بعد تمام محکموں کے لئے اضافی گائیڈ لائنز جاری کردئیے ۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اضافی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹری کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ۔ متن کے مطابق صوبائی سطح کے تمام اجلاسوں میںکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔ ڈویڑنل سطح کے تمام اجلاسوں میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہونگے۔ اسی طرح محکمانہ اجلاسوں میں متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔آپریشنل ڈیوٹیز، ایمبولینس سروس، فیلڈ انسپکشنز، کورٹ کیسز اور دیگر ضروری معاملات پر اضافی گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ صوبائی حکومت کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت سے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ افسران کی ہمہ وقت فیلڈز میں حاضری بھی یقینی ہوگی ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمو د خان نے تمام سرکاری محکمے اور خودمختار ادارے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے ۔پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے سرکاری وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔