سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے

16  جون‬‮  2022

بزدار کے فضائی سفر، کروڑوں خرچ

لاہور (این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر پر جہاز اور ہیلی کاپٹر میں 5 لاکھ 10 ہزار 2سو 65 لیٹر پیٹرول استعمال ہوا۔

فضائی صفر پر پیٹرول کی مد میں مجموعی اخراجات 6 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 126 روپے ہیں ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار نے جہاز پر 420 فلائٹ لیں جس پر مجموعی اخراجات 28 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار روپے ہیں۔عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر پر 321 فلائٹ لیں جس پر 16 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ۔

سابق وزیراعلی اپنے دور حکومت میں مجموعی طور پر 755 گھنٹے فضا میں رہے ۔

فی گھنٹہ کے حساب سے عثمان بزدار کے فضائی سفر پر 5 لاکھ 93 ہزار 5سو 91 روپے کے اخراجات آئے ۔ان مجموعی اخراجات میں مینٹینس، لینڈنگ پارکنگ فیس ،ایچ آر اور دیگر اخراجات بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…