جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے اپنی ساری جائیداد کس بیوی کو دینے کی بات کی تھی؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا ہے۔میڈیا رپورتس کے مطابق اس دوران اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اُن کے داماد، عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں، اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے‘۔

دانیہ ملک کی والدہ کا مزید کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا‘۔دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے‘۔دوسری جانب  رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،جس میں جائیداد کے تنازع پر عامر لیاقت کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں ایس ایس پی ایسٹ و ایس ایچ او بریگیڈ کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار عبدالاحد نے عدالت میں بتایا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے،ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

استدعا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔بیرسٹر ارسلان راجہ نے کہا کہ عامر لیاقت معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…