منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جسٹس (ر)باقر چیئرمین نیب کے عہدے کی دوڑ سے باہر

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے مرتب کردہ فہرست میں سے جسٹس مقبول باقر کا نام خارج کردیا گیا ہے اور حکومت اس بات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کر پا رہی کہ جن لوگوں کے ناموں پر پہلے غور کیا گیا تھا وہ اہلیت کی شرائط پر یا پھر اہم اسٹیک ہولڈرزکی توقعات پر پورا نہیں اترتے۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی شائع خبر کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق

جج تین ہفتے قبل تک اہل ترین امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ حکومت نے باضابطہ طور پر ان کا نام شامل نہیں کیا تھا صرف میڈیا میں خبر لیک ہوئی تھی۔ان کا نام ایسے لیا جا رہا تھا جیسے مزید کسی غور و خوص کی ضرورت نہیں۔ بتایا جا رہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی متفق تھے جبکہ اتحادی شراکت داروں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔تاہم، باقر نے بھی اس نئی ذمہ داری کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مسئلہ ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کا توقف تھا۔سابق جج رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے اور اس لئے وہ اپریل 2024ء میں اس عہدے کے اہل ہوں گے۔ اگرچہ اس بات پر عدم اتفاق تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کا توقف کریں گے یا نہیں، لیکن اس بات پر اتفاق تھا کہ یہ وقفہ ضروری ہے۔غور و خوص میں شامل ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر کی بھی یہی رائے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر بھی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کے وقفے کی شرط کا اطلاق ہوتا ہے۔

تاہم، ماضی میں اس کا اطلاق ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور ریٹائرڈ جرنیلوں پر نہیں ہوا۔ مثال کے طور پر جس وقت قمر زمان چوہدری کا نام چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے سامنے آیا تو وہ سیکریٹری داخلہ تھے۔ انہوں نے فوراً ریٹائرمنٹ لی اور چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالا۔یہی معاملہ ریٹائرڈ جرنیلوں کا ہے۔ نیب کے پہلے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد کو جب عہدہ ملا تو وہ وردی میں تھے۔

یہ نہیں معلوم کہ جس وقت ان کا تقرر ہوا تھا اس وقت تقرری کے اہلیت کی شرائط میں ترمیم کی گئی تھی یا یہ تقرر قانون کی خلاف ورزی تھا۔ججوں کے معاملے میں یہ شرط واضح ہے حالانکہ نیب قانون میں کوئی وضاحت نہیں۔ آرٹیکل 207 (2) میں لکھا ہے کہ کوئی شخص جو عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ کے جج کے عہدے پر فائز رہ چکا ہو۔

اس عہدے کو چھوڑنے کے بعد دو سال گزرنے سے قبل، ملازمت پاکستان میں کوئی منفعت بخش عہدہ جو عدالتی یا نیم عدالتی عہدہ یا چیف الیکشن کمشنر یا قانون کمیشن کے چیئرمین یا رکن، یا اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین یا رکن کا عہدہ نہ ہو، نہیں سنبھالے گا۔

نیب قانون میں اہلیت کی جو شرائط بتائی گئی ہیں ان کے مطابق، ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس، سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج یا ہائی کورٹ کا ریٹائرڈ چیف جسٹس یا ریٹائرڈ جج کو عدلیہ سے امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل یا پھر گریڈ 22؍ کا ریٹائرڈ افسر بھی نیب چیئرمین کے عہدے کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

نیب کے سابق سربراہان کا تعلق تینوں پس منظر سے رہ چکا ہے۔ سبکدوش ہونے والے چیئرمین سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج تھے۔ 1999ء سے بعد تک پہلے تین سربراہان ریٹائرڈ لیفٹننٹ جرنیل تھے۔دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے بھی نیب چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ عہدے کیلئے نئی دوڑ میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیوروکریٹس کے ناموں پر غور ہوا ہے۔

سابق جج دوست محمد خان اور دو بیوروکریٹس بشیر میمن اور آفتاب سلطان پر بھی غور کیا گیا تھا۔ تاہم، کسی کو موقع ملنے کا امکان نہیں۔حکومت ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو لانا چاہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ سلطان سکندر راجہ نے بحیثیت چیف الیکشن کمشنر مثالی کام کیا ہے کیونکہ ان کا انتظامی تجربہ بہت کار آمد ہے۔ ایک حکومتی ذریعے کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے نام بھی یہاں لیے گئے ہیں انہیں طاقتور حلقوں نے کلیئر نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…