منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول300 روپے تک جائے گا،سینیٹر شوکت ترین کا دعویٰ

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینٹ میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ 6.9گروتھ 2018میں ہوئی ،سروسز میں گروتھ ہے ریکارڈ ہے ،زراعت میں بھی گروتھ ہے ،5.5ملین نئی نوکریاں ہوئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے ایکسپورٹ 31بلین کی جانب جا رہے ہیں اور یہ چھوڑ کر 24بلین چھوڑ کر گئے تھے ،کووڈ کے باوجود ڈیفسٹ 13.2بلین کا کرنٹ اکائونٹ تھا،

ویکسین کا تین بلین ،ہم نے دیا،کرنٹ اکائونٹ 8بلین تھا،جی ڈی پی ہمارے دور میں 65تھی اور کووڈ کی وجہ سے دنیا کی جی ڈی بڑھی اور ہم نے بڑھنے نہیں دیا،یہ اپنے گناہ ہمارے اوپر تھونپ رہے ہیں،ہم تو نالائق تھے اور اکنامک سروے اس وقت نہیں ایا تھا،ریزرو جو کہ 16بلین تھے آج 9پر ہے ،سٹاک ایکس چینج 43پر تھی آج 40پر ہے ،اب طوفان بدتمیزی ہونے والی ہے ،47فیصد بجلی اور گیس میں آضافہ ہونے والا ہے ،209روپے پٹرول ہو گیا ہے اور 30روپے آج بڑھانے کا پروگرام ہے ،اور یہ پانچ ماہ کے اندر 300سے اوپر چلی جائے گی،اور چھوٹے لوگوں کے لیے 75فیصد گیس قیمت بڑھ جائے گی،بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،اور موجودہ بجٹ کے سارے نمبرز بھی عارضی ہیں تو پھر ٓاگے جاکر تبدیل کریں گے،سات ارب ڈالر کی غلطی ہو گئی،ایک ارب کا مانا جا سکتا تھا اور یہ جان بوجھ کر کی گئی ہے ،جی ڈی پی گروتھ ہماری چھ فیصد اور ادھر ایکسچینج ریٹ کہاں چلا گیا،اور یہ کہ رہ رہے ہیں کہ ہم جی ڈی پی پانچ فیصد کر دیں گے ،یہ کیسے کریں گے کونسی چائینہ کالکلٹر آ گیا ہے ،انفلیشن تھی 11فیصد تھی اور اب 24پر چلی گئی ہے ،اور یہ بہت بڑا چیلنج ہو جائے گا،پٹرولیم پر ساڑھے سات سو ارب روپے کی سبسڈیز ہیں،جی آئی ڈی سی میں 200ارب روپے آ جائے گا،کیسے دیں گے پہلے ہم سپریم کورٹ تک گئے انہوںنے نہیں دیئے

،مہنگے کنڑیکٹ کی بنیاد پر ایک عشاریہ چار ٹریلین دینا پڑے گا،میرے خیال میں انفلیشن 30تک جائے گی،ہم نے چھ ٹریلین کا ریونیو دیا اور ہم نے 7,9ٹریلین دینا تھا،

شوگر ،سیمنٹ ،ٹوبیکو پر پھر سے کاٹلائزیشن ہورہی ہے ،اور یہ لوگ سو روپے کی چیز دکھاتے ہیں اور دو سو کی باہر سے خریدتے ہیں،پرانا پاکستان یقینا واپس آ گیا ہے ،گھریلو گیس چار سو سے زائد ہوگی اوراوپر والوں کو سستی دیدی ہے ،فاٹا والوں نے کیا قصور کیا ہے ،

اس لیے کہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،عمران خان نے چالیس ارب سے بڑھا کر 131ارب کر دی تھی،جی بی اور آزاد کشمیر کی کٹوتی ہونے لگی ہے ،اور میرے مطابق یہ بجٹ ایک مذاق ہے ،اور یہ گلے پڑ جائے گا،احسا س پروگرام سے پیسے نکال دیئے گئے ہیں

،پی ڈی ایم کا معیشت ٹھیک کرنا اس کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی یہ ٹارگٹ لیکر آئی ہے ،یہ محض نیب،ای وی ایم،اوورسیز ووٹ کا خاتمہ ہی ان کا مقصد تھا جو کہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بجٹ سروے رپورٹ موجودہ حکومت نے پرنٹ کی ہے اس پر حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،اور بسم اللہ کراں یہاں تو ایک نہیں دو وزیرخزانہ اور دو وزیر پٹرولیم موجود ہیں کہ کوئی ایک بھاگ جائے تو دوسرا آ جائے

،اور انکو یقین ہے کہ جو وہ جو عوام کا حال کر رہے ہیں انہیں وہ زیادہ عرصہ تک ٹھہرنے نہیں دیں گے،ہم دلیری سے کہتے ہیں کہ ہم نے روس سے پٹرول کی ڈیل کی اور بدقسمتی سے امپورٹیڈ حکومت نے اس ڈیل کو ڈی ریل کیا،ہم نے ڈالر کہا ں چھوڑا،174 اب 209پر چلا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…