اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں شامل راشد خان کے بعد افغانستان کو ایک اور اچھا اسپنر مل گیا

datetime 15  جون‬‮  2022 |

ہرارے(این این آئی)دنیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں شامل راشد خان کے بعد افغانستان کو ایک اور اچھا اسپنر مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلائی کے استعمال کے ساتھ اسپن بولنگ کرنے والے کھلاڑی نور احمد نے زمبابوے کے خلاف افغانستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں زبردست انداز میں ڈیبیو کیا ہے۔نور احمد کی بولنگ ٹیکنیک لفٹ آرم آرتھوڈاکس اسپن ہے،

انھوں نے ٹی 20 کے ایک مقابلے میں زمبابوے کے خلاف 4 اوور میں صرف 10 رنز دیے، اور 4 وکٹیں حاصل کر لیں، ٹیم کی اچھی بولنگ کی وجہ سے ون ڈے کے بعد افغانستان نے ٹی 20 سیریز میں بھی 0-3 سے کلین سوئپ کر لیا ہے۔زمبابوے کے خلاف میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر صرف 125 رن ہی بنا سکی تھی تاہم اس نے اپنے بولرز کی بدولت میزبان زمبابوے کو 90 رن پر روک دیا، اور میچ 35 رنز سے اپنے نام کیا۔میچ میں 17 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نور احمد کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا، سیریز میں 103 رن بنانے والے نجیب اللہ زادران کو پلیئر آف دی سیریز‘ منتخب کیا گیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے نے اچھی شروعات کی تھی، 3 اوور کے بعد اسکور بغیر وکٹ کے 25 رن تھا تاہم اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 5 وکٹ پر 48 رنز ہوگیا، نور احمد نے مارومنی، کپتان کریگ ایرون، ڈونالڈ تریپانو اور کِلیو کی وکٹیں حاصل کر کے مخالف ٹیم کی جیت کی راہ روک دی۔دنیا کے بہترین بولز میں سے ایک لیگ اسپنر راشد خان نے 4 اوور میں صرف 8 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی، راشد خان ٹی 20 میں 400 سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اب نور احمد کے طور پر ٹیم کو ایک اور اچھا اسپنر مل گیا ہے،اس مقابلے سے پہلے تک نور احمد نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں 4 اور لسٹ اے کے 8 مقابلوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں تھیں، ٹی 20 کے 37 میچوں میں انھوں نے 35 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل 12 رن دے کر 3 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی تھی، اب انھوں نے ٹی 20 کیریئر میں پہلی بار 4 وکٹیں لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…