بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، عبداللہ حمید گل

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ آج کے زمانے میں بہت پیچیدہ دور سے گذر رہا ہے سندھ کی حکومت صوبہ سندھ کی خدمت کے نام پر عوام کو مشکل دور میں دھکیل رہے ہیںجس کی وجہ سے وطن عزیز پاکستان تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا کوئی ملک کی خدمت کرنا نہیں کہلاتا ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کلفٹن کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت روپے کی قدر کو گرا رہی ہے اگر یہ ملک کی خدمت کرنا ہوتا تو میں آپ کو نااہل قرار دیتا ہوں۔ وطن عزیز پاکستان میں حکومت کرنے کا شوق ہے لیکن اپنی جیب سے اس ملک پر کوئی وزراء ایک روپیہ بھی لگانے کو تیار نہیں اور اپنے اخراجات بھی سرکاری خزانے سے پورے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کا صدر محمد ساجد کو منتخب کیاہے کیوں کہ میں ان کی خدمات سے بھی واقف ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تحریک جوانان پاکستان پارٹی کا مستقبل بہت عمدہ ہوگا۔تحریک جوانان پاکستان سندھ کے صدر محمد ساجد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 2 طریقے سے کی جارہی ہے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں سبسڈی دی جاتی ہے اور سندھ کے تمام شہروں میںنہیں۔ جبکہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی ہے اور وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ میں رہنے والوں کو کسی قسم کا ریلیف ہی نہیں دیا جارہا ہے مسلسل مہنگائی سے ہماری معیشت تباہ ہورہی ہے

بے روزگاری بڑھ رہی ہے جو پاکستان کی خدمت کرنا نہیں کہلاتا۔ایڈوکیٹ لطیف بلوچ نے کہا کہ شرکاء کو یہاںدعوت دینے کا مقصد تنظیم سازی کرنا ہے

اور اس طرح کی نشستیں آگے بھی جاری رہیں گی کیوں کہ پاکستان کی خدمت کرنا آ پ کی ذمہ داری ہے جس کے لیے میں نے عبداللہ حمید گل کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی

میری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرہ بنانا ہے تعلیم کا رجحان بڑھے گا تو نوجوان پاک دامن سیاست کی طرف بڑی تیزی سے آسکیں گے

جس کے لیے آج آپ کو ہم نے یہاں جمع کیا ہے ۔ تقریب کے اختتام پرایڈوکیٹ لطیف بلوچ شرکاء سے اظہار تشکر کیا ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…