بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

وزارت داخلہ کاپی ٹی آئی دور میں بھرتی2 پراسیکیوٹرز کو ہٹانے پر غور

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت داخلہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے سابق پی ٹی آئی حکومت کے مقرر کردہ دو پراسیکیوٹرز کو ہٹانے کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سابق وزرا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے اعترافی بیان دے کر پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس سے بری کرانے میں سہولت فراہم کی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے 6 جون کو پراسیکیوٹرز میاں عامر سلطان گورایہ اور فاخرہ عامر سلطان کو ہٹانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا جنہیں پارلیمنٹ میں درج تین ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کیے گئے تھے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 مارچ 2022 کو صدر عارف علوی، اس وقت کے وزیراعظم، وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ خان نیازی کو بری کر دیا تھا۔ مزید براں پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور دیگر کو بھی بری کر دیا گیا تھا کیونکہ استغاثہ نے 3 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ ایف آئی آر سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی تھیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے سیکریٹری داخلہ سے کہا کہ اوپر درج احوال کی روشنی میں یہ خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز کی بدانتظامی ہے اور انہیں اس دفتر کی سفارش پر فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…