بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جوبائیڈن سے اہم ملاقات کیا بات چیت ہوئی ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں کہاگیاکہ مسعود خان نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد اور ایک سرکاری تصویر کے لیے وائٹ ہائوس کا دورہ کیا جو نئے تعینات ہونے والے سفیروں کے لیے ایک پہلے سے قائم روایت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تقریب کے دوران امریکی صدر اور سفیر نے امریکا اور پاکستان کے نمابین تعلقات میں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے پر مختصر بات چیت کی۔اس موقع پر سردار مسعود خان نے جوبائیڈن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔امریکی حکومت ایک روایت کی پیروی کرتی ہے جس کے تحت واشنگٹن میں نئے سفیروں کے تقرر کے بعد وائٹ ہاس میں ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں نئے سفیر اپنے تقرر کے مطابق سربراہ مملکت کو اپنی اسناد پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سردار مسعود خان نے واشنگٹن پہنچنے کے بعد اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔تاہم صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے موقع پر لی گئی رسمی تصویر ہی اس پورے عمل کو مکمل کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر کے ساتھ سرکاری تصویر کے لیے 46 دیگر سفیر بھی وہاں موجود تھے جن کو ایک ایک کر کے بلایا گیا، یہ تمام سفرا بھی کووڈ۔19 کی پابندیوں کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے صدر سے ملاقات نہیں کر سکے تھے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…