اسلام آباد (آن لائن) صدر عارف علوی اور پارلیمنٹ پھر آمنے سامنے آگئے ۔ پارلیمنٹ سے منظور کردہ الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل ایوان صدر کو موصول ہو چکے ہیں تاہم صدر نے ابھی تک دونوں بلز پر دستخط نہیں کئے ، پارلیمنٹ نے دونوں بلز پر صدر کی تجاویز رد کردی تھیں ، صدر نے دونوں بلز پر دس دن تک دستخط نہ کیے تو دونوں بلز از خود قانون بن جائیں گے۔ دس دن کی مدت سترہ جون کو مکمل ہوجائے گی ۔ جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل سے سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم ہوجائے گا ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہیں ہوگی ۔