لاہور( این این آئی)ڈبل روٹی سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میںدس روز میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ۔ 730گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت مزید 20روپے اضافے سے150روپے جبکہ 340گرام ڈبل روٹی کی قیمت10روپے اضافے سے80روپے ،چارپیس والے ڈبل روٹی کی قیمت 5روپے اضافے سے25روپے،فروٹ بن5روپے اضافے سے35روپے،رسک 400گرام پیکٹ کی قیمت20روپے اضافے سے170روپے،رسک 200گرام پیکٹ کی قیمت15روپے اضافے سے100روپے، 40گرام ٹکی پیک رسک کی قیمت 5روپے اضافے سے 15روپے، دو پیس والے باقر خانی کے پیکٹ کی قیمت10روپے اضافے سے70روپے ، فروٹ کیک کی قیمت 20روپے اضافے سے150روپے جبکہ چھوٹے فروٹ کیک کی 15روپے اضافے سے80روپے ہو گئی۔