لاہور(این این آئی) نجی ٹریکٹر سازادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے پر ٹریکٹر کی قیمتیں بھی بڑھا دی۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ساز اداروں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں ۔مقامی کمپنی کا 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر 23 جولائی کو 9 لاکھ 45 ہزار روپے تھا
۔14 جون کو 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر 13 لاکھ 82 ہزار 535 روپے ہو گیا۔2 سال کے دوران ٹریکٹر کی قیمت میں 4 لاکھ 37 ہزار 535 روپے اضافہ ہوا۔55 ہارس پاور ٹریکٹر پاور سٹیرنگ کے ساتھ 9 لاکھ 69 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 14لاکھ 41 ہزار 440 روپے ہو گیا۔65 ہارس پاور ٹریکٹر 5 لاکھ 11 ہزار 350 روپے اضافے سے 15 لاکھ 93 ہزار 900 روپے ہو گیا ۔75 ہارس پاور ٹریکٹر 6 لاکھ 2 ہزار 700 روپے اضافے سے 20 لاکھ 44 ہزار 350 روپے ہو گیا۔85 ہارس پاور ٹریکٹر 3 لاکھ 41 ہزار 550 روپے اضافے سے 21 لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہو گیا۔85 ہارس پاور ٹریکٹر فور ویل 7 لاکھ 98 ہزار 525 روپے اضافے سے 27 لاکھ 77 ہزار 775 روپے ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جون سے ہو گا۔یادرہے کہ دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔