بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف نےتہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی 23 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔

آج پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری آج مسترد کردی ہے۔ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔خیال رہے کہ 26 مئی اور دو جون کو مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 .30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔دوسری جانبوفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا،سری لنکا سب سے زیادہ سبسڈی دے رہا تھا، آج سری لنکا میں تیل اور بجلی نہیں،اگلے مالی سال 40 سے 42 ارب ڈالر درکار ہیں،اس ملک کو ہم ٹھیک نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔آئی کیپ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہمیں حکومت ملی تو کچھ معاشی مسائل تھے،

میں نے کبھی بھی پاکستان کے ایسے حالات نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس مسائل ہیں لیکن اس کا حل نہیں ہے، اگر حل ہو بھی تو ہم عمل درآمد کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ اس سال 1600 ارب روپے بجلی کے شعبے میں نقصان ہوا،

اس بار ہم آئے تو گردشی قرضہ 2500 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا، بجلی شعبے میں نقصان 3200 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم 30 روپے فی کلو واٹ بجلی پیدا کرکے 5 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر اس وقت بھی 19 روپے سبسڈی دے رہے ہیں مٹی کے تیل پر 24 روہے اور لایٹ ڈیزل پر 23 روپے سبسڈی دے رہے ہیں،

ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا سب سے زیادہ سبسڈی دے رہا تھا، آج سری لنکا میں تیل اور بجلی نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر آج قیمت نہیں بڑھائیں گے تو پھر تباہی ہےآئی ایم ایف معاہدہ نہیں کرے گا،

اگلے مالی سال ہم نے دنیا کو 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مالی سال 40 سے 42 ارب ڈالر درکار ہیں، وزیر خزانہاس ملک کو ہم ٹھیک نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اب مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ قرضہ عمران خان کے دور میں لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے سال بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسوں پر فوکس کیا گیا ہے، اگلے سال 7000 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 355 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات میں 75 فیصد ڈائریکٹ ٹیکس شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مالی سال 6 ہزار ارب یا 6100 ارب روہے ٹیکس جمع ہوگا، گزشتہ سال کے مقابلے 824 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، زیادہ آمدن والے طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔آئی کیپ کے صدر اشفاق یوسف تولا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی کیپ نے پالیسی سازی میں حکومت کی ہمیشہ مدد کی،

ہم غیر منافع بخش ادارہ ہیں ہم پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ آئی کیپ کی اس سلسلے میں مدد کریں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…