جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

وزیر ریلوے کا ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریٹ کے کرایوں میں بھی 15 فی صد اضافہ کیا جائے گا،مسافر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھے گا، ٹرینوں کے اندر سی سی ٹی وی لگانے

پر ڈسکشن ہو رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،اس وقت پاکستان پر مشکل ترین وقت ہے، تاہم اللہ کی مدد سے اس آزمائش سے نکل جائیں گے، دھڑے یا افراد جو چاہتے ہیں کہ ساری طاقت ان کے پاس ہو، اب یہ نہیں چلے گا،میرٹ پالیسی لاگو کر دی ہے، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی بلکہ باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اب ریلوے صرف ریلوے افسران ہی چلائیں گے، اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کے اندر سی سی ٹی وی لگانے پر ڈسکشن ہو رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013 میں ریلوے کا چارج سنبھالا تھا، 18 ارب روپے کمایا تھا، آمدن بڑھ کر 50 ارب ہو چکی تھی اور ریلوے کا خسارہ ساڑھے 36 ارب تھا۔ اب واپس آئے ہیں تو آمدن 53.3 ارب جب کہ خسارہ 37 ارب سے زائد ہے جہ 45 ارب تک جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن بھی سست روی سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نظام خراب کیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کے فیصلے اسلام آباد لے جائے گئے۔ٹرین میں زیادتی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو نوکری دی جائے گی اور ان کے نام پر ایک اکائونٹ بنا کر اس میں کچھ پیسے جمع کرائے جائیں گے۔ اس کیس کو پورا فالو کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دلوائیں گے۔

انہوں نے بڑے بڑے وکیل کیے ہیں، ہمیں بھی کرنے پڑے تو کریں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیول کی قیمتیں بڑھنے سے 8ارب کا فسکل نقصان ہو رہا ہے۔ ہر ماہ74کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھا رہے کیونکہ اس میں غریب سفر کرتا ہے۔

مگر ایکسپریس کا 10 فی صد اور فریٹ کا 15 فی صد کرایہ بڑھا رہے ہیں۔ اس سے تقریبا ایک ارب روپے کی بچت کا موقع ملے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر مشکل ترین وقت ہے، تاہم اللہ کی مدد سے اس آزمائش سے نکل جائیں گے۔ دھڑے یا افراد جو چاہتے ہیں کہ ساری طاقت ان کے پاس ہو، اب یہ نہیں چلے گا۔میرٹ پالیسی لاگو کر دی ہے، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی بلکہ باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…