پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے 1 ہزار 332 ارب بجٹ کی منظوری دیدی ۔ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد کے اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر وزراء نے شرکت کی ۔ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے 1 ہزار 332 ارب بجٹ کی منظوری دے دی ۔ کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بْجھانے میں شہید ریسکیو اہلکار کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا ۔کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران فوت ہونے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیلئے بھی دس دس لاکھ روپے امداد کی منظوری دی ۔ کابینہ اجلاس میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد کے اضافے کی منظوری دی گئی ۔ یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے ڈی آر اے کے علاوہ ہے اس اضافے میں پولیس کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔کابینہ نے گریڈ چھ سے سولہ تک کے پولیس شہدا پیکج کو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی۔اجلاس میں صوبائی کابینہ نے گریڈ چھ سے سولہ تک کے پولیس شہدا پیکج کو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ۔ کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی ۔صوبے کے دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ جنوری سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا ۔کابینہ نے صوبے کیلئے 418 ارب روپے پر محیط ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔۔