پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آبادمیں خواتین کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این ای آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایک کار سے مجموعی طور پر 104کلو 400گرام منشیات برآمد کرلی گئی، منشیات میں 87کلو 600 گرام چرس ،16کلو 800گرام افیون شامل تھی۔ترجمان کے مطابق واقعے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ گھنانے دھندے میں ملوث تین خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اے این ایف کے مطابق منشیات گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خواتین کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی پولیس نے بھی بلوچستان سے منشیات لاکر فروخت کرنیوالے گروہ کے 14کارندے گرفتار کئے تھے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…