پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت کا آخری دیدار کرنے پہنچنے والی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی طبیعت خراب ہوگئی

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) ر​​کن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی ​​گئی ۔ اس موقع پر ان کی تیسری اہلیہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی 21 کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ

دانیہ ملک اپنے شوہر کے آخری دیدار کیلئے کراچی پہنچی تھیں۔ وہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عامر لیاقت کا آخری دیدار کرنے پہنچیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دانیہ ملک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب معروف ٹی وی میزبان، مقرر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں آہوں اور سسکیوں میں کردی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی ،عامر لیاقت کی نماز جنازہ میں اہلخانہ،عزیزواقارب،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،ڈاکٹرفاروق ستار، رمضان چھیپا ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان ، اداکار فیصل قریشی سمیت متعدد سماجی، سیاسی، مذہبی رہنمائوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…