بدعنوانی ثابت کیے بغیر زبانی الزام لگانا معنی نہیں رکھتا، سپریم کورٹ نے پی ایس او کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل مسترد کر دی

9  جون‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے پی ایس او کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل مسترد کردی۔ملزمان محمد قیصر جمال ، کامران افتخار لاڑی،صابر حسین ، ڈاکٹر نذیر احمد زیدی ، ذولفقار علی جعفری اور اختر ضمیر پر قومی

خزانے کو 600 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے کہ بورڈ کی منظوری کے بغیر رعایتی قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا،جسٹس عائشہ ملک نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے 600 ارب روپے کے نقصان کا تعین کیسے کیا؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کسی بھی ملزم پر ناجائز فائدے یا آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ غیر قانونی استفادہ یا بدعنوانی ثابت کیے بغیر زبانی الزام لگانا معنی نہیں رکھتا،دیکھنا ہو گا کیا بعد میں پی ایس او بورڈ نے معاہدے کو منسوخ کیا۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی طرف سے ملزمان کی ضمانت منسوخی بابت دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…