ایک سال میں قرض6 ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا
کراچی(این این آئی)پاکستان کے مجموعی قرض میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 625 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے اپریل 2022 تک پاکستان کے مجموعی قرض سے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ایس بی پی اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں پاکستان کے مجموعی قرض میں 29 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، جو اب 43 ہزار 704 ارب روپے ہوگیا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 995 ارب روپے تھا۔پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6 ہزار 625ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
اپریل 2021 میں پاکستان کا مجموعی قرض 37 ہزار 79 ارب روپے تھا۔پاکستان کا اندونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار 913 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14ہزار 291 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2021 میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار 705 ارب روپے جبکہ جون 2020 میں پاکستان کا مجموعی قرض 35 ہزار 107ارب روپے تھا۔