پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شاہد خاقان عباسی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر عوام سے معذرت کرلی

datetime 6  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر عوام سے معذرت کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں،

اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کی کمی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منگل سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، دورانیہ کم ہو کر ساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا جبکہ 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے، جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ دو گھنٹے پر آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو جو ایندھن موجود تھا اس سے 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتِ خرید سے کم پر عوام کو دینا ہمارے لیے ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی پیداوار کو 21 ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں ،تقریباً 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں اور کرپشن کی ایک لمبی داستان ہے،پٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں ہے،پٹرولیم مصنوعات قیمت خریدپر فروخت کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ قیمت خرید سے کم پرپٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں کر سکتے،ماضی کی حکومت خود کش حملہ کر کے گھر جا چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بغیر کسی خوف کے عوام کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ماضی کی حکومت نے بروقت اقدامات کیے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے،ملک میں سارے یونٹس پیداوار دیں تو 27ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…