وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنااضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

6  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پے اینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے آئندہ بجٹ سے قبل اپنی ر پورٹ جمع کرانے میں ناکامی اور وزیراعظم کی جانب سے کمیشن کو کام مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت دینے کے فیصلے کے بعد حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں پانچ سے

15؍ فیصد اضافہ کرنے کیلئے تین آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کےمطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیراعظم نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی مدت 30؍ جون 2022ء تک بڑھا دی ہے اور اس عرصہ کے دوران یہ کمیشن اپنی سفارشات پیش کریگا۔ سینئر سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گریڈ ایک سے 19؍ تک کے ملازمین کیلئے ڈسپیرٹی الائونس یکم مارچ 2022ء سے دینے کی منظوری دی تھی۔ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اقتدار سنبھالا تو اس نے پنشن میں 10؍ فیصد اضافے اور کم از کم ماہانہ تنخواہ 25؍ ہزار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پس منظر کے تحت وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت تین مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جس میں تنخواہوں میں پانچ، دس اور پندرہ فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ بجٹ میں گریڈ ایک سے 19؍ تک کے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں پانچ سے دس فیصد ایڈ ہاک الائونس کی مد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ گریڈ 20تا 22کے ملازمین کیلئے دس سے 15؍ فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پنشنرز کیلئے دو آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے اور حکومت ان کی پنشن میں پانچ تا دس فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…