اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران کا پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کافیصلہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل پشاور سے اسلام آباد بنی گالہ منتقل ہو جائیں گے، وہ لانگ مارچ ختم کرنے کے بعد سے پشاور میں ہی مقیم ہیں، انہوں نے کل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔