جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے بیشمار پنجابی گلوکاروں کو گینگسٹرز سے خطرہ کئی کو سنگین دھمکیاں ملنے کا انکشاف

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا واقعہ تمام پنجابی گلوکاروں کیلئے ویک اپ کال ہونی چاہئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد معروف گلوکار میکا سنگھ نے پنجابی گلوکاروں کو لاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے، سدھو موسے والا کے قتل افسوس کا اظہار

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سلیبریٹیز کو گینگسٹرز سے خطرات لاحق ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ہر کوئی اس المناک حادثے کے بعد صدمے کا شکار ہے، تاہم میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف سدھو نہیں تھے جنہیں دھمکیاں مل رہی تھیں، بلکہ گِپی گریوال اور منکریت اولکھ سمیت بے شمار پنجابی گلوکاروں کو دھکمیاں ملی ہیں۔انہوں نے بھارتی گلوکاروں اور اداکاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سدھو موسے والا کے قتل کا واقعہ ہر ایک کے لیے ویک اپ کال ہونی چاہیے۔میکا سنگھ نے کہا کہ گینگسٹر پیسے طلب کرتے ہیں اور جو پیسے دے دیتا ہے وہ ٹھیک، نہیں تو دوسروں کو اسی قسم کی دھمکیاں ملتی ہیں کہ جان سے گئے، بہت سارے لوگ پریشان ہیں، جیسے ہی آپ ہِٹ ہوتے ہیں، یا شوز چلنا شروع ہوتے ہیں، ساتھ ہی دھمکیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔انڈین گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل ہم ممبئی کے انڈرورلڈ کا نام سنتے تھے، اور اب وہ انڈرورلڈ پنجاب میں بھی شروع ہوگیا ہے، جوکہ بہت غلط پیغام ہے۔

مجھے اس بات کا افسوس رہے گا کہ میں مئی میں سدھو موسے والا سے ہونیوالی آخری ملاقات میں انہیں ممبئی منتقل ہونے کا نہیں کہہ سکا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ مجھے ممبئی میں ملنے آئے تو وہ بہت خوش تھے کہ وہ ایئرپورٹ سے تنہا سفر کر کے میرے گھر پہنچے تھے۔انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ مجھے ان خطرات سے کیسے نمٹنا چاہیے؟

اور اب مجھے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں نے انہیں ممبئی منتقل ہونے کا مشورہ نہیں دیا۔میکا سنگھ بتایا کہ حال ہی میں گِپی کی فلم بہت کامیاب رہی ہے اور اس کے بعد انہیں دھمکی مل گئی اور ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔پنجابی گلوکار نے کہا کہ سلیبریٹیز اب آسان ہدف بن چکی ہیں اور میں اپنے ذاتی تجربے سے بتا رہا ہوں کہ اس قسم کے خطرات سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔

میکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں گینگسٹرز گزشتہ6 برس کے دوران متحرک ہوئے ہیں، اس سے پہلے سب اچھا تھا،گینگسٹرز کے گروہ پنجاب کے علاوہ راجستھان، بہار اور اترپردیش میں بھی کام کر رہے ہیں، اور دراصل کئی آرٹسٹ انہیں پیسے دیتے بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…