پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معاشی صورت حال سے پاکستانیو ں کی اکثریت مایوس سروے رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی )پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور موجودہ معاشی صورت حال پر پاکستانیوں کی اکثریت نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ ریسرچ کمپنی اپسوس کی طرف سے کرائے گئے سروے میں

پاکستانیوں نے رائے دے دی۔ ہر دس میں سے چھ پاکستانی خوفزدہ ہیں کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گی۔ پاکستانیوں کی اتنی ہی تعداد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر حکومتی وضاحت کو قبول کرنے پر تیار نہیں۔ 62فیصد شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کیا جب کہ صرف 19 فیصد کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال میں یہ اضافہ ناگزیر ہے۔ جب سوال کیا گیا کہ کیا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی، تو 59 فیصد نے اس کی تائید کی جب کہ 17 فیصد نے مخالفت کی۔ 64فیصد پاکستانیوں نے اسی سال الیکشن کرانے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 36 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے اور الیکشن آئندہ سال ہونے چاہیئں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…