منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پٹرول مہنگا کرنے کیخلاف احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شامت آ گئی وزارت داخلہ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال کے بعد وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آئی جی پولیس اور سیکرٹریز برائے داخلہ کو ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ احتجاج میں شامل

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شناخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ایسے شرپسند عناصر کو تلاش کیا جائے جو اس سے قبل 25 مئی کے فسادی مارچ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے۔ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شرپسند مظاہرین آئندہ بھی فساد فتنہ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لہذا سخت کارروائیوں کے ذریعے انہیں مستقبل میں کسی بھی ممکنہ شرپسندی سے روکا جائے۔وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ ایسے عناصر جو گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے فتنہ فساد مارچ کا حصہ تھے اور بطور نامعلوم افراد مقدمات میں شامل تھے، انہیں شناخت کرکے فوری حراست میں لیا جائے۔ 25 مئی فتنہ مارچ میں درج مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان آیندہ 7 یوم میں عدالتوں میں پیش کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…