اسلام آباد (آئی این پی)معروف ریسرچ ادارے اپسوس کے سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی نکلی اور حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق معروف ریسرچ ادارے اپسوس نے سروے رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں عوام کی اکثریت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا ہے۔سروے میں سوال کیا گیا کیا شہبازشریف حکومت کو مدت پوری کرنے چاہیے؟یا فوری الیکشن کرائے جائیں؟ جواب میں چونسٹھ فیصد پاکستانیوں نے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔دوتہائی اکثریت کا کہنا تھا کہ وسط مدتی انتخابات اِسی سال ہونے چاہئیں۔سروے میں سوال کیا کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا؟ جس کے جواب میں باسٹھ فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن کی مخلوط کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے رائے دی ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی اور نہ ہی یہ ملک کے لیے مجموعی طور پر اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔سروے میں سوال کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی؟ تو اس سوال پر انسٹھ فیصد پاکستانیوں نے کہا عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگا۔