منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حج آپریشن میں بدانتظامی سینکڑوں عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) حج آپریشن 2022میں ایک نئی بد انتظامی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں عازمین کا حج خطرے سے دوچار ہوگیا ہے.روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ عازمین حج کی تعداد1218ہے یہ وہ عازمین حج ہیں جن کے نام قرعہ اندازی میں نکلے تھے.انہوں نے متعلقہ بینکوں میں حج واجبات جمع کرادیئے مگر بینکوں نے انکا

ڈیٹا تاخیر سے وزارت مذہبی امور کو بھیجا جس کی وجہ سے وزارت نے انکا نام عدم ادائیگی واجبات کی بنیاد پر ڈراپ کردیا، ان عازمین حج کا موقف ہے کہ انہوں نے حج واجبات بر وقت جمع کرائے تھے جسکی رسید ان کے پاس ہے،انکا کوئی قصور نہیں ہے انہیں وزارت نے کامیاب قرار دیا تھا.بینک کی کوتاہی کی سزا انہیں دینا قرین انصاف نہیں ہے،وزارت کے حکام نے بتایا کہ معاملہ کی فیکٹ فائنڈنگ کی گئی ہے اور کمیٹی نے رپورٹ وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کو پیش کردی ہے اس پر پالیسی فیصلہ جلد متوقع ہے ایشو کو حل کیا جا ئیگا۔ ذ رائع کے مطابق اس مسئلہ کو حل کرنے کے تین آپشنز ہیں ایک یہ کہ نجی حج سکیم کے ٹور آپریٹرز کا کوٹہ کم کردیا جا ئے.دوسرا یہ کہ ہارڈ شپ کوٹہ میں انہیں ایڈجسٹ کیا جا ئے، تیسرا یہ ہے کہ بینکوں کو جر مانہ کیا جا ئے کہ وہ متاثرہ عازمین حج کو نجی سکیم کے تحت بھجوائیں اور اضافی اخراجات برداشت کریں.حج ٹور آپریٹرز کا موقف ہے کہ وہ اپنی بکنگ کر چکے ہیں اسلئے انکا کوٹہ نہ کا ٹا جا ئے اس سے پھر بد نظمی پیدا ہوگی اور عازمین حج متاثر ہونگے، متاثرہ عازمین حج نے وزیر مذہبی امور سے اپیل کی ہے کہ اس ایشو کو فوری طور پر حل کیا جا ئے اور انہیں بے یقینی اور ذہنی اذیت کی کیفیت سے نکالا جا ئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…