ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گلوکار کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اْن کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کولکتہ پولیس کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں، SSKM اسپتال نے بتایا کہ گلوکار کی موت ‘مایو کارڈیل انفارکشن’ کی وجہ سے

ہوئی جسے عام طور پر ‘ہارٹ اٹیک’ کہا جاتا ہے۔اس سے قبل کولکتہ پولیس نے گلوکار کی موت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اْن کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔خیال رہے کہ گلوکار، منگل 31 مئی کو، کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد، نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے اور اْنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کے کے کی پہلی البم ‘پل’ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔انہوں نے بلاک بسٹر فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ کا مشہورِ زمانہ گیت ‘تڑپ تڑپ کے’، فلم ‘دس’ کا گیت ‘دس بہانے’، فلم ‘غنڈے’ کا گانا ‘تو نے ماری انٹریاں’ اور فلم ‘وہ لمحے’ کا مشہور گیت ‘کیا مجھے پیار ہے’ بھی گایا ہے، جبکہ فلموں میں ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔دہلی میں پیدا ہونے والے کے کے لائیو شوز کے دوران اپنی پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…