اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے مستعفی ارکانِ قومی اسمبلی نے تنخواہیں اور مراعات واپس کردیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام ارکان نے 11 اپریل سے ملنے والی تنخواہیں اور مراعات واپس کردی ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن تنخواہیں اور مراعات نہیں لے رہا۔انہوں نے پروگرام میں تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے والے ارکان کی فہرست بھی پیش کی ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی کٹوتی کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ ریاض فتیانہ کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے کی رقم واپس ہوئی ہے۔
میرےاورعمران خان سمیت تمام مستعفیMNAsنے 11اپریل سےاپنی تمام تنخواہیں/الاؤنسز واپس کر دی ہیں۔ھم نہ تنخواہ لےرہے ہیں نہ مراعات۔مستعفی MNAریاض فتیانہ کا”جی فار غریدہ”میں بڑا انکشاف!!! ثبوت کےطور پر یہ دستاویز بھی دکھا دی اور اپنے اکاؤنٹ سے کٹوتی کی رقم بھی! #GFG ??@FatyanaRiaz pic.twitter.com/DAWjzyD59A
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) June 1, 2022