اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں دو باہمت لڑکیوں نے پیٹرول پمپ پر ملازمت شروع کردی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)کراچی کی دو باہمت لڑکیوں نے کلفٹن کے پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیارکرلی۔

خواتین صرف مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کررہیں بلکہ کئی شعبے ایسے بھی ہیں جن میں وہ مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کا کام مردوں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا ہے مگریہاں بھی لڑکیاں میدان میں اتر آئی ہیں۔تین تلوار پرقائم پیٹرول پمپ پر سپنااور سْمن گزشتہ ڈیڑھ برس سے کام کررہی ہیں، لمبی قطار میں لگی گاڑیوں میں جلدی جلدی پیٹرول بھرکرصارفین کو روانہ کرناہو یا اے ٹی ایم کارڈ سے رقم کاٹنی ہو، سمن اورسپنا بھرپور مہارت سے اپنی ذمے داری نبھاری ہیں۔دونوں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ماں باپ کا سہارا بن کر زندگی پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔سْمن اور سپنا نے بتایاکہ مرد عملہ ان سے تعاون کرتا ہے، صارفین بھی حوصلہ بڑھاتے ہیں، والدین کیلئے ان کا مشورہ ہے کہ وہ بیٹیوں پر بھی بیٹوں ہی کی طرح اعتماد کریں تو خاندان کے کئی ادھورے خواب پورے ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…