برلن(این این آئی)جرمنی کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر براستہ پاکستان جرمنی پہنچنے والے افغان باشندوں اور افغانستان کے سابق مقامی کارکنوں کی تعداد اوسطا دو سو ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کی تازہ ترین اطلاعات میں بتایاگیاکہ
ہفتہ وار بنیادوں پر براستہ پاکستان جرمنی پہنچنے والے افغان باشندوں اور افغانستان کے سابق مقامی کارکنوں کی تعداد اوسطا دو سو ہے۔ یہ اعداد و شمار جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیں۔ جرمن دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان سے بذریعہ ہوائی جہاز، افغان پناہ گزینوں کی ہفتہ وار بنیادوں پر جرمنی آمد کا سلسلہ گزشتہ سال کابل پر طالبان کے دوبارہ قابض ہونے کے بعد سے جاری ہے۔جرمن دفتر خارجہ کے مطابق یہ افغان باشندے پہلے پڑوسی ملک پاکستان پہنچتے ہیں اور دارالحکومت اسلام آباد سے خصوصی جہاز کے ذریعے جرمنی آ رہے ہیں۔ جرمنی پہنچنے کی خواہش مند افغان پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کے ساتھ ساتھ ایران بھی ایک متبادل روٹ ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ایک بار پاکستان یا ایران پہنچ جانے والے افغان پناہ گزینوں کو ‘ٹرانزٹ کے دوران جرمنی پہنچنے کے لیے کافی سپورٹ مل جاتی ہے۔