اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

انگلینڈ میں جنوبی افریقی کرکٹر پر حملہ، شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ میں جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے کرکٹر مونڈلی خمالو ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ افریقی کرکٹر پر برج واٹر کے علاقے میں فری آرن اسٹریٹ پر ایک قحبہ خانے کے باہر حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مونڈلی خمالو پر حملے کے شبہے میں ایک 27 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔

کرکٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بطور اوور سیز کھلاڑی اپنے پہلے دورے پر برطانیہ آنے والے نوجوان کرکٹر کی حالت خطرے میں ہیں۔

نارتھ پیتھرٹن کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ اپنے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرکٹر کے حملے میں زخمی ہو کرہسپتال منتقل ہونے پر بہت رنجیدہ ہیں اور کرکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے پرامید ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے مونڈلی خمالو اب تک 4 فرسٹ کلاس میچز اور ایک لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…