پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس واپس

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی اور دیگر کے خلاف گالف کلب کیلئے ریلوے اراضی سستے داموں لیز پر دیکر قومی خزانے کو 2 ارب 16 کروڑ روپے کا نقصان پہچانے کے ریفرنس کو عدالتی دائرہ اختیار نہ

ہونے کے باعث نیب کو واپس کر دیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نمبر تین کے جج سید اصغر علی نیگالف کلب کیلئے ریلوے کی اراضی سستے داموں لیز پر دینے کے ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ملزمان نے ترمیمی آرڈینینس کے تحت نیب ریفرنس کو چیلنج کر رکھا تھا اور بری کرنے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے نیب کو واپس کیا جا رہا ہے۔نیب ریفرنس کے مطابق 2001 میں گالف کلب کیلئے ریلوے اراضی کو لیز پر دینے کے عمل میں بیقاعدگی ہوئی اور غیر قانونی طور پر 33 سال کی لیز کو بڑھا کر 49 سال کیا گیا جبکہ 103 ایکڑ اراضی کو بھی 140 ایکڑ تک بڑھایا گیا جس سے قومی خزانے کو دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔اپریل 2018 میں دائر نیب ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ اختر علی سمیت دیگر کو ملزم بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…