بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلیا کی نئی حکومت نے حلف اٹھایا

جس میں ریکارڈ 13 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔رپورٹس کے مطابق گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی

جس میں منتخب ہونے والے وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے رکن نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق 30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا ایڈ ہیوسک اور خاتون این ایلی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈ ہیوسک کو وزارت صنعت اور سائنس جبکہ این ایلی کو وزیر برائے یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈ ہیوسک کا کہنا تھاکہ

کابینہ میں شامل ہونا یقینی طور پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری قوت کے ساتھ سرانجام دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلوی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح مل کر کام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…