جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں رہا، شیخ رشید

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ، این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں، پوری دنیاان کیساتھ ہوجائے مگر حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں رہا، احتجاج سے متعلق عدالت کا جوبھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،لانگ مارچ میں خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،5افرادجاں بحق ہوئے،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا؟، حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے،سامراجی طاقتوں،مینجمنٹ کرنیوالوں نے غلط فیصلے کئے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا؟۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے، رواں سال الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتے ہیں توچینل بدل دیتے ہیں، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتے ہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کے حق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کے وقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتے ہیں،

عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہا ہوں۔لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ ایوب خان کے دورمیں بھی ایسے مظالم نہیں دیکھے، راناثنااللہ کوبتاناچاہتاہوں تمہارے اعلانات کے باوجودمیں پہنچاتھا، یہ قوم سب کی ہے سب کواس قوم کو اپناسمجھناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔موجودہ حکمران ساری زندگی استعمال ہوتے رہے ہیں، یہ لوگ زیادہ دیرنہیں

چلیں گے بس جون کامہینہ ہے، جواپنے بھائی کو ملک واپس نہیں لاسکے وہ ملک سنبھالیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دیدیں پھربات ہوگی، موجودہ حکمران سمجھتے ہیں عمران خان کوتاریخ دیدی توہماری تاریخ فکس ہوجائیگی، احتجاج سے متعلق جوبھی عدالت کا فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، سپریم کورٹ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم فیصلے کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ میں 5افرادجاں بحق ہوئے کیایہ

معمولی بات ہے، خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا، کیاحکومت کی طرف سے مظاہرین پرطاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ بدمعاش ہے خودپرفردجرم عائدنہیں ہوئے دیگا، ایسی جمہوریت پرلعنت کہ جس پرفردجرم لگ رہی ہو اور وہ وزیراعظم بن جائے، ہرجگہ سے ردعمل آرہا ہے، جوبھی مظالم کررہے ہیں سب جوابدہ ہوں گے، پوری قوم اس وقت ردعمل دے رہی ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسا ردعمل آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئے گا اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات نہیں ہوسکتے، گالیاں دینے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایساکون ساگھرہے جہاں اسلحہ نہیں ہے، پاکستان کاکوئی گھرایسانہیں جس میں اسلحہ نہیں ہے، سامراجی طاقتوں نے جو فیصلے کیے مینجمنٹ کرنے والوں نے بھی غلط فیصلے کیے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا، لوگوں کی آنکھوں میں نفرت بڑھ رہی ہے حالات مزید بگڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…