پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

لانگ مارچ میں تشدد، پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ سے رابطہ کر لیا

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی کریک ڈاؤن اور تشدد کے معاملے پر اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی مراسلے ارسال کر دیئے ے۔جاری اعلامیہ کے مطابق خطوط انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر اور کور کمیٹی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاریں

کی جانب سے بھجوائے گئے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش کے بعد پاکستان ایک سیاسی بحران کا شکار ہوا، منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث اور ضمانت پر رہا ایک سیاستدان کو حزب اختلاف کی ان ساری جماعتوں کو اکٹھا کر کے اقتدار میں لایا گیا،اس سازش پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ شیریں مزاری نے کہاکہ جمہوریت کی بحالی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کی تحریک کے تحت عمران خان کی جماعت نے ملک بھر میں بڑے جلسے منعقد کئے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے حکومت نے عوامی احتجاج کا جواب جابرانہ اقدامات سے دیا، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ جلسوں کی ملک گیر لہر میں عمران خان نے حقیقی آزادی کیلئے پاکستان کے عوام کو وفاقی دارالحکومت کی جانب آذادی مارچ کی دعوت دی، وفاقی حکومت نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں کارکنان کے اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سابق وزیر نے کہاکہ آزادی اظہار اور دیگر جمہوری حقوق کے آئینی تحفظ کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومتوں نے انسانی حقوق پامال کئے،ملک بھرمیں تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے گھروں میں رات گئے چھاپے مار کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کارکنان اور قائدین کی عدم گرفتاری کی صورت میں اہلخانہ خصوصاً خواتین کو دھمکایا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

سابق وزیر نے کہاکہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں غیر مسلح اور پرامن شہریوں پر طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ شیریں مزاری نے کہاکہ ملک بھر میں آمدورفت کے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی لاٹھیوں کی ذریعے گاڑیاں توڑیں اور ان پر حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے

کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان، قائدین اور وابستہ وکلاء کیخلاف نہایت بدنیتی سے مقدموں کی بھرمار کی گئی، ریاست کی جانب سے تجاوز اور انسانی حقوق کی مالی کی آزاد و غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان و قائدین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ً فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے، کارکنان و قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے،میڈیا پر قدغنوں کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رستوں کی بندش اور بزورِ جبر پرامن احتجاج کے حق سے محرومی کا سلسلہ بند کروایا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…